پنجاب پولیس نے بھرتی کیلئے پیپرز کے لیک اور تبدیل ہونے پر ایکشن لے لیا
امتحانی ادارے سی ٹی ایس کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ملی بھگت سے امیدواروں کو پاس کرانے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔۔۔
پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز، لیڈٰی کانسٹیبلز اورٹریفک اسسٹںٹ کی بھرتی کیلئے سی ٹی ایس کو پیپر لینے کا کنٹریکٹ دیا گیا
سی ٹٰی ایس کے چیف ایگزیکٹو اور آپریشنز مینجر کی ملی بھگت سے ن صرف پیپر لیک کیا گیا
بلکہ متعدد امیدواروں کے بجائے پرائیویٹ افراد سے پیپرز دلوائے گئے
جس پر آئی جی پنجاب کے حکم پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں دو سو چوہتر امیدواروں سمیت چیف ایگزیکٹو اور آپریشنز مینجر سی ٹی ایس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،
اب ڈی آئی جی لیگل کی جانب سے امتحان لینے والے ادارے کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا
جس کے بعد سی ٹٰی ایس کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ