دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کپل شرما بیٹے کے باپ بن گئے

بھارتی کامیڈین نے دوسرے بچے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا

کپل شرما بیٹے کے باپ بن گئے

بھارتی کامیڈین نے دوسرے بچے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا

بھارتی کامیڈین، میزبان و اداکار کپل شرما نے دعائیں اور نیک تمنائیں کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ اد

کیا، تاہم انہوں نے بیٹا کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے بیٹے اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی

کپل شرما کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹی کا نام انایا رکھا تھا۔
اداکار نے دسمبر 2018 میں قریبی ساتھی گنی چتراتھ سے شادی کی تھی اور اب جوڑے کے ہاں دوسرے

بچے کی پیدائش ہوگئی۔

چند دن قبل ہی کپل شرما نے تصدیق کی تھی کہ ان کا ٹی وی شو کچھ عرصے کے لیے بند کیا جا رہا ہے

،، جس پر ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی

پیدائش متوقع ہے، جس وجہ سے انہوں نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

About The Author