دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہالی وڈ , باکس آفس پر خطرناک اور شاطر سیریل کلر کا راج

بڑے پردے پر اس خطرناک قاتل نے سپر ہیرو کی بھی ایک نہیں چلنی دی

ہالی وڈ کے دیس امریکا میں اس ہفتے باکس آفس پر خطرناک اور شاطر سیریل کلر کا راج رہا

بڑے پردے پر اس خطرناک قاتل نے سپر ہیرو کی بھی ایک نہیں چلنی دی اور اسے تیسرے نمبر پر دھکا دے دیا

ڈین زیل واشنگٹن کی کرائم سسپنس تھرلر ’’ دی لٹل تھنگز‘‘ امریکی باکس آفس پر اس ہفتے نمبر ون رہی

ایک کے بعد ایک قتل کرنے والے سیریل کلر کی کہانی نے دیکھنے والوں کو چونکادیا
فلم میں ایک نہیں دو نہیں رامی ملک سمیت تین اکیڈمی ایوارڈز ونرز شامل ہیں

فلم نے پہلے تین دن میں 10 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے
،،،،امریکی باکس آفس پر’’ دی کروڈز اے نیو ایج ‘‘ نے ونڈر ومن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ہفتے

دوسری پوزیشن حاصل کی،
اس فلم کا مجموعی بزنس اب تک8 ارب روپے کے قریب ہوچکا ہے
،ونڈر وومن ٹو کو امریکا میں آئے اب تک ڈیڑھ مہینہ ہوچکا اور اس فلم نے اپنا اکاونٹ 6 ارب روپے سے

بھر لیا ہے ،
دنیا بھر میں اس سپر ہیرو کی فلم نے اب تک 25 ارب روپے کا بزنس کیا ہے

About The Author