وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات
منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کی،،اوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے،
عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں -عثمان بزدار اراکین صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں
منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔
منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔وزارت اعلی صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔،،،تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے
ہٹ گیا۔قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ عثمان بزدارسابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔
عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،
مشیر محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختم لنڈ، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، سردار فاروق دریشک،
سردار احمد علی خان دریشک، احمد شاہ کھگہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف شامل تھےچیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر