نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل سیزن سکس میں کورونا وباء ٹکٹوں کی فروخت پر بھی اثر انداز

سپر کرکٹ میلے میں محدود شائقین کیلئے ٹکٹیں بھی محدود ہوں گی

پی ایس ایل سیزن سکس میں کورونا وباء ٹکٹوں کی فروخت پر بھی اثر انداز ہو گی،،، سپر کرکٹ میلے میں محدود شائقین کیلئے ٹکٹیں بھی محدود ہوں گی، خصوصی پلان تیار کر لیا گیا

سپر کرکٹ میلے کے چھٹے ایڈیشن میں کتنے شائقین کرکٹ کو گراونڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی  حتمی فیصلہ تو این سی او سی کرے گی،، البتہ پی سی بی نے ٹکٹوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ڈھائی سو اور ایک ہزار روپے والی ٹکٹیں ختم کیے جانے کا امکان ہے، پانچ سو، ڈھائی ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار روپے والی وی آئی پی ٹکٹس کا کوٹہ بھی محدود رکھنے کی تیاری کی جارہی ہے

ذرائع کا کہنا ہے محدود شائقین کرکٹ کے باعث ٹکٹوں کی تعداد کم رکھی گئی ہے،، براڈکاسٹ کے بعد سب سے زیادہ ریونیو گیٹ منی سے اکٹھا کیا جاتا ہے، کورونا کے سبب ٹکٹوں کی تعداد کم ہونے سے ریونیو بھی کم رہے گا،، اسی لیے سستی ٹکٹیں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے

پی سی بی نے چالیس سے پچاس فیصد تک شائقین کو گراونڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت کیلئے این سی او سی کو درخواست دے رکھی ہے، حکومتی کمانڈ سنٹر فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں کرے گا ،،،

پی سی بی پہلے سے ہی ٹکٹنگ سروس کی بڈ کے لیے اشتہار جاری کر چکا ہے، پاکستان سپر لیگ سیزن سکس بیس فروری سے کراچی میں شروع ہو گا،

About The Author