دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹھائیس جنوری دنیا بھر میں پرائیویسی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے

معلومات کی رازداری کے حوالے سے کئی مسائل کو بھی جنم دیا ہے

تیز رفتار ٹیکنالوجی نے جہاں انسانوں کے لئے سہولیات پیدا کی ہیں ،، وہاں ،،، معلومات کی رازداری کے حوالے سے کئی مسائل کو بھی جنم دیا ہے ،،، صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے آگہی کیلئے اٹھائیس جنوری دنیا بھر میں پرائیویسی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے

جدت کے اس دور میں شاید ہی کوئی کام ہو ،، جو ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل ہوتا ہے۔ کاروبار ہو، تعلیمی مسائل، انفرادی استعمال ہو یا حکومتوں کے انتظام ،، ٹیکنالوجی ہر شعبے میں انسان کی مددگار ہے

سہولت کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے باعث نجی ڈیٹا کی رازداری کے حوالے سے مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں سائبرکرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیٹا کی رازداری کے حوالے سے صارفین میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہر سال اٹھائیس جنوری کو پرائیویسی ڈے منایا جاتا ہے۔

دن کو منانے کا مقصد ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے عام صارفین میں اس شعور کو تقویت دینا ہے کہ وہ

کچھ بنیادی اقدامات اٹھا کر موبائل فونز یا کمپیوٹر پر اپنے ڈیٹا کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں
انٹرنیٹ پر بڑھتے انحصار کے پیش نظر حکومتوں کو صارفین کے نجی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے قوانین تشکیل دینے کی ساتھ ساتھ ،،، سائبر قوانین پر عملدرآمد یقیننی بنانے کی ضرورت ہے

About The Author