دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ایس بی پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

کوویڈ کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر تھیں، اس لیے ہر کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کروا رہے ہی

لاہور میں ایس بی پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، ٹورنامنٹ میں نو شہروں کے دو سو سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں ان ایکشن آ گئے

باغ جناح کی پنجاب لان ٹینس اکیڈمی میں ایک بار پھر ننھے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں

ایونٹ میں انڈر سکس سے انڈر ایٹین کے علاوہ مینز اور لیڈیز سنگلز، ڈبلز، سینیئرز تھرٹی فائیو پلس کیٹیگری میں مختلف پلئیرز جلوہ گر ہیں

پلئیرز، بہت اچھا لگتا ہے ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا، سکلز بہتر ہوتی ہے گیم بھی اچھی ہوتی ہے ،،، اور بھی کمپٹیشن ہونے چاہیے”

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر تھیں، اس لیے ہر کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کروا رہے ہیں

رائے تیمور بھٹی، وزیر کھیل پنجاب، کوویڈ کے باعث مشکلات کا سامنا رہا، ہر کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے کوشاں ہیں

صوبائی وزیر کھیل نے ٹینس اکیڈمی کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا، ٹورنامنٹ کا فائنل تیس جنوری کو ہو گا

 

About The Author