دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موڈرینا ویکسین نئے کورونا وائرس کے خلاف بھی موثر

برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم نے ان اینٹی باڈیز کو غیر مؤثر نہیں کیا

موڈرینا ویکسین نئے کورونا وائرس کے خلاف بھی موثر ہے۔

امریکی دواساز کمپنی موڈرینا نے دعویٰ کردیا۔

کمپنی کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹس سے ثابت ہوا ہے کہ

ان کی ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

ماہرین نے موجودہ ویکسین کے اثرات کے مطالعے کے لیے ان 8 افراد کے خون کے نمونے لیے جن کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

ریسرچ میں دیکھا گیا کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی وائرس کی نئی قسم نے ان اینٹی باڈیز کو غیر مؤثر نہیں کیا

جو ویکسین لگانے سے جسم میں پیدا ہوئے تھے

اور جو کورونا وائرس کو انسانی خلیوں میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

About The Author