دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں اب تک پینتالیس صدور نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی

امریکی تاریخ میں گیارہ ایسے صدور گزرے ہیں جو صدارتی انتخاب میں دوبارہ منتخب نہ ہو سکے

امریکی تاریخ میں گیارہ ایسے صدور گزرے ہیں جو صدارتی انتخاب میں دوبارہ منتخب نہ ہو سکے۔

امریکہ میں اب تک پینتالیس صدور نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے

گیارہ  صدور دوسری مدت کے لیے منتخب نہ ہوسکے

پینتالیس ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ان صدور کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہیں

جو دوسری مدت کے لیے منتخب نہ ہو سکے۔ صدر جارج ایچ ڈبلیو بش انیس سو بانوے میں بِل کلنٹن کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئے،،1974 میں صدر نکسن کے استعفیٰ کی وجہ سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے والےصدجیرالڈ فورڈ بھی دوبارہ صدر نہ بن سکے۔

انھوں نے نائب صدر کا عہدہ بھی 25ویں ترمیم کے تحت سنبھالہ تھا۔ صدر جمی کارٹر بھی 1980 کا انتخاب ہار گئے، یوں وہ بھی دوبارہ صدر نہ بن سکے۔

صدر ہربرٹ ہوور بھی انیس سو بتیس کے انتخابات میں دوبارہ منتخب نہ ہو سکے۔ صدر ولیم ہاورڈ ٹافٹ 1912 کا صدراتی الیکشن ہار گئے۔

اٹھارہ سو پچیس سے 1829 تک امریکہ کے صدر رہنے والے جان کوئنسی ایڈمز بھی دوسری مرتبہ صدر منتخب نہ ہوسکے.

صدر مارٹن وین بیورن بھی 1840 میں صدارتی انتخاب ہار گئے۔ صدر گروور کلیولینڈ بھی 1888 کا انتخاب ہار گئے۔

صدر بنجمن ہیریسن بھی 1894 میں دوبارہ صدر منتخب نہ ہو سکے۔

امریکہ کے دوسرے صدر جان ایڈمز 1797 میں صدر منتخب ہوئے۔ تاہم  اٹھارہ سو ایک میں وہ دوسری صدارتی انتخابات میں ہار گئے۔

About The Author