دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی احتساب بیورو نے چودھری برادران کو کلین چٹ دے دی

ڈی جی نیب لاہور نے عدالت میں بیان جمع کرا دیا

قومی احتساب بیورو نے چودھری برادران کو کلین چٹ دے دی

ق لیگی رہنماوں کیخلاف اثاثہ جات کیس، غیر قانونی بھرتیوں اور بینک نادہندگی سمیت تمام انکوائریز بند کر دی گئیں

ڈی جی نیب لاہور نے عدالت میں بیان جمع کرا دیا

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف چوہدری برادران کی درخواست پر دو رکنی بنچ نے سماعت کی

ڈی جی نیب سلیم شہزاد پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ چودھری شجاعت اور پرویز الہی کے خلاف انکوائریز بند کر دی گئی ہیں

بیان کے بعد عدالت نے درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں

ق لیگ کے رہنماوں کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب نے بیس سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا

جبکہ پہلے انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے

سماعت کے بعد ڈیپٹی پراسکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے بتایا کہ عدم شواہد کی بناء ہر انکوائری بند کی گئی ہے
چوہدری خلیق الزمان، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل، عدم شواہد پر انکوائری بند کی گئی ہے

چودھری پرویز الہی کے خلاف بطور وزیر بلدیات کرپشن، غیر قانونی بھرتیوں

ینک نادہندگی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائریاں زیر التوا تھیں جو اب بند کر دی گئی ہیں

About The Author