دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا پاور شو

پیپلز پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات تیار کر لیے ہیں گئے ہیں۔ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ہوئی ہے جس کا پی ٹی آئی نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولوی جنازہ پڑھ کر ہی چھوڑتا ہے،آپ کو نکال کر دم لیں گے۔

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس کے طلبا قانون اور جمہوریت کی طرف آنا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ جب آپ کےپاس ایجنڈا نہیں تھا تواقتدارمیں کیوں آئے؟

الیکشن کمیشن کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں مریم نواز، راجہ پرویز اشرف، قمرالزماں کائرہ، امیر حیدر خان ہوتی، عبدالغفور حیدری اور محمود خان اچکزئی اسمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ اور پی پی کے مرکزی رہنما نیر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات تیار کر لیے ہیں گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ہوئی ہے جس کا پی ٹی آئی نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ایجنٹ کرتا ہے اس کا ذمہ دار پرنسپل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات تیار کر لیے ہیں گئے ہیں۔ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ہوئی ہے جس کا پی ٹی آئی نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ایجنٹ کرتا ہے اس کا ذمہ دار پرنسپل ہوتا ہے۔ تمام مطالبات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے۔

مریم نواز شریف کا پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی سے خطاب

ہم جس ملک میں رہتےہیں وہاں نہ آئین ہےنہ انصاف ہے،مریم نواز
اس لیےجمع ہوئےہیں کہ الیکشن کمیشن کو ذمہ داریاں یاددلائیں،مریم نواز
الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،مریم نواز
یہ وہ ادارہ ہےجس پرآئین اورعوام کےووٹ کی ذمہ داری ہے،مریم نواز
کیا اس ادارےنےووٹ کی عزت کرائی؟مریم نواز
نوازشریف کےکیس کی توروزسماعت ہوتی تھی،مریم نواز
فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ 6سال میں نہیں ہوا،مریم نواز
آپ کہتےتھےکہ چوری نہیں کی توتلاشی دو،مریم نواز
اب آپ سےلوگ پوچھتےہیں کہ چوری نہیں کی توتلاشی کیوں نہیں دیتے،مریم نواز
پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑافراڈپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہے،مریم نواز
آپ نےکئی درخواستیں دیں کہ کارروائی کوخفیہ رکھاجائے،مریم نواز
اسکروٹنی کمیٹی کاکام تحقیقات کرکےعوام کےسامنےرکھنا،مریم نواز
فارن فنڈنگ کیس کی صرف70سماعتیں ہوئیں،مریم نواز
جوپیسہ پی ٹی آئی اکاوَنٹس میں آیاوہ ہنڈی کےذریعےآیا،مریم نواز
آپ سب جانتےہیں ہنڈی کےذریعےکون سا پیسہ آتاہے،مریم نواز
عمران خان کےذاتی ملازم کےاکاوَنٹس میں بھی پیسہ آیا،مریم نواز
سب سےزیادہ پیسہ بھارت اوراسرائیل سےان کےاکاوَنٹس میں آیا،مریم نواز
بی جےپی کےممبرنےبھی پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،مریم نواز
جب آپ بی جےپی سےفنڈزلیں گےتوپھرمودی کی جیت کیلئےکیوں دعائیں نہیں کروگے،مریم
پی ڈی ایم کی وجہ سے7سال پراناکیس کھلناپڑا،مریم نواز
3سال ہوگئےاسکروٹنی کمیٹی تحقیقات ہی کررہی ہے،مریم نواز
کہتےہیں نہیں پتہ پیسہ کہاں سےآیا،ایجنٹ کاکام ہے،مریم نواز
دوسروں کوچورکہنےوالاخودسب سےبڑاچورہے،مریم نواز
دستخط کرنےاورپیسہ وصول کرنےکاپتہ تھالیکن یہ نہیں پتہ تھاکہ پیسہ کہاں سےآرہاہے،مریم نواز
کہتےہیں تیاری نہیں تھی لیکن عوام کولوٹنےکی آپ کی پوری تیاری تھی،مریم نواز
مہنگائی کوآسمان پرپہنچانےکی آپ کی پوری تیاری تھی،مریم نواز
اسٹیٹ بینک نےپی ٹی آئی کے23خفیہ اکاوَنٹس پکڑے،مریم نواز
کہتےہیں مجھےنہیں پتہ یہ سب میرےایجنٹس نےکیا،مریم نواز
2018الیکشن میں کس ایجنٹ نےآپ کےباکس میں ووٹ ڈالے،مریم نواز
آپ کی ہرغلطی پرپردہ ڈالنےوالےایجنٹس کون ہیں؟مریم نواز
سب جانتےہیں آپ کوعوام پرمسلط کرنےوالےایجنٹس کون ہیں،مریم نواز
الیکشن کمیشن کویرغمال بناکرعوام کےووٹوں پرڈاکہ ڈال کرآپ کوسلیکٹ کیاگیا،مریم نواز
پاکستان کےعوام جمہوریت کےلیےکھڑےہوگئےہیں،مریم نواز
آج تمام سرکاری ملازمین سڑکوں پراحتجاج کررہےہیں،مریم نواز
گردشی قرضوں کےبوجھ میں روزبروزاضافہ ہورہاہے،مریم نواز
حالیہ دنوں میں اچانک بجلی بندہوگئی اورملک تاریکی میں ڈوب گیا،مریم نواز
آج اگرعوام تنگ ہیں توالیکشن کمیشن کوبھی لوگ ذمہ دارسمجھتےہیں،مریم نواز
ہزارہ برادری کےمعصوموں نےآپ کوبلایاتوآپ نےکہامجھےبلیک میل نہ کریں،مریم نواز
براڈشیٹ اسکینڈل کوعوام فراڈشیٹ کہتےہیں،مریم نواز
عمران خان کی حکومت نےجعلی فرم سےبھی کمیشن مانگا،مریم نواز
ملائیشیامیں170پاکستانیوں کوجہازسےاتاراگیا،مریم نواز
الیکشن کمیشن کوجواب دیناپڑےگا،مریم نواز
عمران خان نےجرم کااعتراف کرلیاہے،مریم نواز
جرم کےاعتراف کےبعدفیصلہ نہیں ہوتاصرف سزاہوتی ہے،مریم نواز

وکلا نے الیکشن کمیشن آفس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے وکلا کو الیکشن کمیشن آفس میں داخلے سے روک دیا۔

حکومت نے پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ احتجاج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم احتجاج کے لیے کوئی پارٹی سربراہ ریلی کی قیادت نہیں کرے گا تاہم پی ڈی ایم کی قیادت کشمیر چوک پر اکھٹی ہو گی اور وہاں سے الیکشن کمیشن پہنچے گی۔

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز احتجاج میں شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں فری ہینڈ دیں گے۔ الیشکن کمیشن کے باہر احتجاج کے دوران کوئی رکاوٹ، کوئی کنٹینر نظر نہیں آئے گا۔ اپوزیشن جہاں سے مرضی ہے لوگ لائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مدارس کے طلبا احتجاج میں شریک ہوں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ہراساں نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا نے پھنس جانا ہے، حلوہ شیخ رشید ہی کھلائے گا۔ براڈ شیٹ پانامہ پارٹ ٹو ہے سب بے نقاب ہو چکے ہیں۔

About The Author