وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میں حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے تحقیقات کےلئے وزراء کی کمیٹی بنا دی ہے۔
اسد عمر فواد چوہدری شبلی فراز شہزاد اکبر براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہونگے، وزراء کمیٹی وزیر اعظم کو براڈ شیٹ معاملہ پر تجاویز دے گی
براڈ شیٹ معاملہ پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ سےفائدہ اٹھانےوالوں کو سامنے لائیں گے،
اس ضمن میں بنائی گئی کمیٹی 2002 سے 2018 تک براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لے گی، کس نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، تحقیقات ہوں گی، وزیراعظم نے براڈشیٹ سے فائدے کو این آر او سے تشبیہ دے دی
اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ، پی ڈی ایم احتجاج کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے،قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا،۔
یہ بھی پڑھیے:حکومت نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کر دیں
مذہبی جماعت کے دھرنے اور احتجاج کے معاملے پر علما سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ حساس معاملہ ہے اس معاملے پر علما کو اعتماد میں لیں گے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟