دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملائیشیا, پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کے معاملے میں نیا موڑ

لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔

لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے، پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اٹارنی کوالالمپورمیں موجود ہے

جبکہ طیارے کے کیس سے متعلق تمام دستاویزات ملیشیا ارسال کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی کوالمپور پرواز والے مسافر متبادل ذریعے سے آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔ 118 مسافر براستہ دبئی پرواز نمبر ای کے 614 کے ذریعے شب 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے

جبکہ 54 مسافر براستہ دوہا پرواز نمبر قیو آر 632 سے کل صبح 1 بج کر 40 منٹ پر اسلام اباد پہنچیں https://dailyswail.com/2020/12/15/50319/گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا زمینی عملہ دوبئی اور دوہا میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے، مسافروں کی تمام ضروریات اور آرام کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

About The Author