دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس ماسک کے ساتھ کالز سننا ہوا آسان ،بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ فیس ماسک متعارف

ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں

فیس ماسک کے ساتھ کالز سننا ہوا آسان

لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے میں ،، بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ فیس ماسک ،،، متعارف کرا دیا گیا

بیناٹون برطانوی کمپنی کے این 95 ماسک کے اندر فون پر بات کرنے کے لیے بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ موجود ہے

ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں

جبکہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اور پوز کے بٹنز بھی موجود ہوں گے

کمپنی کے مطابق ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ بارہ گھنٹے تک کام کرسکتا ہے

جس کے بعد ماسک کو چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ماسک کی قیمت آٹھ ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

About The Author