دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا

آپ ( نمائندہ وزارت اطلاعات) نے خود ہی نعیم بخاری کا چیرمین تقرر کرکے سمری کابینہ کو بھجوا دی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ وزارت اطلاعات چیرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مجاز نہیں ہے،عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا۔

آج عدالت عالیہ میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا حکومت نے عمر کی حد میں نرمی کی؟ اس پر وزارت اطلاعات کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے،

آپ ( نمائندہ وزارت اطلاعات) نے خود ہی نعیم بخاری کا چیرمین تقرر کرکے سمری کابینہ کو بھجوا دی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ وزارت اطلاعات چیرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مجاز نہیں ہے،عدالت کے ریمارکس

عمر کی حد میں نرمی کیلئے آپ نے وجہ کیا لکھی ہے؟ چیف جسٹس اطہرمن اللہ سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کو چیرمین نہیں بناسکتی، عدالت جب آپ فیصلہ پڑھے بغیر سمری کابینہ کو بھیج کر کابینہ کو بھی شرمندہ کریں گے، عدالت

کابینہ نے واضح طور پرعمرکی ریلیکشن کا کوئی فیصلہ کیا نا آپ نے صحیح سمری بھیجی کوئی قانون سے بالاترنہیں،نعیم بخاری صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں ہم یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے فیصلےکو مدنظر رکھ کر اس کو دیکھیں،عدالت

عدالت عمومی طور پر ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدالت اس تعیناتی کو کالعدم نہیں کررہی، تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھیں وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں،عدالت

About The Author