دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی تشخص کا اعتراف کیا جانے لگا

دو ہزار اکیس میں سیاحت کے لئے پسندیدہ ترین جگہیں ہو سکتی ہیں

دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی تشخص کا اعتراف کیا جانے لگا

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے تاریخی اہمیت، اپنے لذیذ کھانوں اور خوبصورت لینڈ سکیپس کی بناء پر لاہور کو دنیا کے ان باون شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا

جو دو ہزار اکیس میں سیاحت کے لئے پسندیدہ ترین جگہیں ہو سکتی ہیں

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے اپنے قارئین کی رائے پر مبنی ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ ،،، دو ہزار بیس کے تاریک سال میں

دنیا کے کن شہروں نے انہیں متاثر کیا ،،، کس شہر نے انہیں سکون کے لمحات فراہم کئے

اخبار پڑھنے والے افراد نے دو ہزار کے قریب شہروں کے بارے میں اپنی رائے بھیجی ،، جس میں سے لاہور سمیت باون شہروں کا انتخاب کیا گیا،، جریدے کے مطابق یہ باون شہر دو ہزار اکیس میں سیاحت کے حوالے سے پسندیدہ ترین جگہیں ہونگی

امریکی جریدے نے لاہوریوں کی زندہ دلی، مہربان فطرت، مہمان نوازی ،،، لذیذ کھانے ،، سردیوں میں دھند کے پار سے چھلکتی روشنیوں کے نظارے

بادشاہی مسجد اور دیگر مغلیہ عمارتوں کو شہر کے حسن کا شاہکار قرار دیا ،،، چئیرمین لاہور شناسی فاؤنڈیشن فیضان نقوی کہتے ہیں کہ پر رونق بازار اور خوبصورت عمارتیں لاہور کی طرف کھینچ لاتی ہیں
فیضان نقوی ،، چئیرمین لاہور شناسی فاؤنڈیشن (لاہور کی عمارتیں، بازار، رونق یہاں کھینچ لاتی ہیں اور لوگ چلے آتے ہیں)

لاہور کے بارے میں رائے دینے والوں کے تاثرات کو امریکی جریدے نے بیان کیا کہ سردیوں میں لاہور آپ کیلئے بانہیں کھولتا ہے، آپ کو کھلاتا ہے،،، اور پھر گلے سے لگا لیتا ہے

About The Author