دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی عثمان بزدارکا صفائی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس

جس میں صفائی کی صورتحال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد باقاعدہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، آج مختلف اجلاس طلب کرلیے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس بلالیا

جس میں صفائی کی صورتحال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے آج صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے

فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیں گے

پائیدار ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی

پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں

کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، وطن عزیز کو آگے لے جانے کے لئے مزید محنت اور عز م سے کام جاری رکھیں گے۔

About The Author