صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے
احتساب عدات نے رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کو تئیس جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے
احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کو متعدد بار بلایا مگر
ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے لہذا ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں
عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ اور داماد عمران علی یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تئیس جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم سنا دیا
نیب کی جانب سے دائر کردہ صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں رابعہ عمران اور عمرانhttps://dailyswail.com/2021/01/06/51899/
علی یوسف پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے،
ریفرنس کے مطابق عمران علی یوسف نے زیر تعمیر پلازہ صاف پانی کمپنی کو کرایہ پر دے کر دو کروڑ سے زاٸد وصول کئے
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟