دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قو می کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ایک اور شکست کا سامنا

یہ شکست پاکستان کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسری بڑی شکست ہے

قو می کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ایک اور شکست کا سامنا

دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز

اور176 رنز سے شسکت سے دوچار ہو گئی
یہ شکست پاکستان کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسری بڑی شکست ہے،

اس سے پہلے 2001 ءمیں ہملٹن نیوزی لینڈ میں پاکستان کو اننگزاور185 رنز سے شکست ہوئی تھی،
ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے50عشاریہ50 کی اوسط سے4 اننگز202 رنز بنائے، 3 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے،

آلراؤنڈر فہیم اشرف نے46عشاریہ50 کی اوسط سے186 رنز بنا ئے، اظہر علی نے43عشاریہ25 کی اوسط سے173 رنز بنائے انکا زیادہ سے

زیادہ اسکور93رہا،
پاکستان کی طرف سے صرف ایک سنچری فواد عالم نے بنائی۔ اوپنرز بری طرح فلاپ ہو ئے، شان مسعود اورعابد علی پر مشتمل اوپننگ

جوڑی 4 اننگز میں8عشاریہ 75کی اوسط سے صرف35 رنز بنا سکی، شان مسعودنے2عشاریہ50 کی اوسط سے10 رنز بنائے جس میں وہ

تین دفعہ صفر پر آؤٹ ہوئے، عابد علی نے19 کی اوسط سے76 رنز بنائے، تیسرے ناکام بلے باز حارث سہیل رہے

جنھوں نے7کی اوسط سے4 اننگز میں صرف28 رنز بنائے،،
ٹیسٹ سیریز میں باؤلرز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، سیریز میں کوئی پاکستانی باؤلر اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں نہ لے سکا،

شاہین آفریدی 42عشاریہ83 کی اوسط سے6 وکٹیں لے سکے، محمد عباس اور نسیم شاہ نے بالترتیب 45 اور73 کی اوسط سے4،4 وکٹیں لیں،

جبکہ یاسر شاہ اور فہیم اشرف باالترتیب44 اور54 کی اوسط سے3،3 وکٹیں لے پائے۔۔
قومی ٹیم گزشتہ دوسالوں میں پاکستان سے باہر ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی،

قومی ٹیم نے پاکستان سے باہرآخری ٹیسٹ میچ نومبر2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں جیتا تھا، گزشتہ دو سالوں میں قومی کرکٹ نے

پاکستان سے باہر9 ٹیسٹ میچز میں شکست کھائی، 2 ڈرا کیے۔۔قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سےhttps://dailyswail.com/2021/01/05/51852/

باہر آخری ٹیسٹ سیریز یواے ای میں آسٹریلیا کے

خلاف1 صفر سے جیتی تھی۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا ،، قومی اسکواڈ بذریعہ دبئی 10 جنوری کوپاکستان پہنچے گا۔

About The Author