دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک اسکینڈل میں اہم پیش رفت

پی پی ایسی سی کے ریجنل ہیڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

پی پی ایسی سی کے ریجنل ہیڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ریجنل ہیڈ بہاولپور فرقان احمد کوحراست میں لیا گیا ہے

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ فرقان احمد پیپر لیک کرنے میں گروہ کا حصہ تھا

حکام کے مطابق اینٹی کرپشن انسپکٹر کے پیپرز میں پوزیشن لینے والے ٹاپرز نے پیپر خریدا، تمام ملزمان سے ہر پہلو پر تحقیقات کا عمل جاری ہے،

اب تک پی پی ایس سی سکینڈل میں پانچ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔۔۔

About The Author