نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیڈر صدیاں پیدا کرتی ہیں۔۔۔ اشفاق نمیر

ایسے مقبول ترین عوامی لیڈر کسی آمر کو کہاں منظور ہوتے ہیں تاریخ گواہ ہے ڈفرز کے چتیاپوں میں مزید اضافہ ہی ہوا اور محترمہ یہ سب دیکھنے سے محروم رہ گئیں

اشفاق نمیر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ڈاکٹر ، انجینیرز ، وکیل ، پی ایچ ڈی یونیورسٹیاں پیدا کرتیں ہیں مگر لیڈر صدیاں پیدا کرتیں ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو بھی ان لیڈر میں سے ایک تھیں محترمہ بےنظیر بھٹو شہید اپنی ڈائری میں لکھتی ہیں

"میرے دوسرے دور حکومت میں مجھے جی ایچ کیو میں سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ کے لئیے دعوت دی گئی ڈائریکٹر آف ملٹری آپریشنز میجر جنرل پرویز مشرف (جو بعد میں چیف آف اور صدرمملکت بنا) نے بریفنگ دی اس بریفنگ میں ایک بار پھر دہرایا گیا کہ پاکستان سرینگر پر قبضہ کیسے کرے گا مشرف کے آخری الفاظ کے مطابق جنگ بندی ہوجائے گی جبکہ سری نگر پاکستان کے قبضے میں ہوگا اس کے بعد کیا ہوگا ؟

میرا سوال تھا وہ میرے سوال پر حیران ہوا اور کہنے لگا اگلا قدم یہ ہوگا کہ پاکستان کا جھنڈا سرینگر پارلیمنٹ پر لہرا رہاہوگا اس کے بعد کیا ہوگا؟؟ میں نے پھر سوال کیا ، آپ اقوام متحدہ کا دورہ کریں گئی اور انہیں بتائیں گئ کہ سرینگر پر پاکستان کا قبضہ ہے ،

اور پھر کیا ہوگا میں نے سوال کیا ، مجھے محسوس ہوا کہ جنرل مشرف نے ایسے سوالات کے جوابات کی تیاری نہیں کی تھی وہ گھبرا گیا اس نے کہا آپ انہیں دنیا کی نقشے میں تبدیلی کے لئیے کہیں گئی اور نئے جغرافیائی حقائق کو تسلیم کرنے پر توجہ دلائیں گئی،

اور کیا آپ جانتے ہیں اقوام متحدہ مجھے کیا بتائے گی میں نے جنرل مشرف کی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے استفسار کیا ، کمرے کا ماحول سنجیدہ ہوگیا ، میں نے زور دے کر کہا سلامتی کونسل ہمارے خلاف مذمت کی قرارداد پاس کرے گی اور ہمیں سرینگر سے واپسی کا مطالبہ کرے گی ہمیں اپنی کوششوں کا کوئی صلہ نہیں ملے گا بلکہ بےچارگی اور تنہائی ہمارا مقدر ہوگی اسکے بعد میٹنگ کا اختتام کر دیا گیا”

ایسے مقبول ترین عوامی لیڈر کسی آمر کو کہاں منظور ہوتے ہیں تاریخ گواہ ہے ڈفرز کے چتیاپوں میں مزید اضافہ ہی ہوا اور محترمہ یہ سب دیکھنے سے محروم رہ گئیں

یہ بھی پڑھیں:چچا سام اور سامراج۔۔۔ اشفاق نمیر

About The Author