دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احتساب عدالت لاہورکا نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

ڈی جی نیب کو جائیداد قرقی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

احتساب عدالت لاہور نے نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا

ڈی جی نیب کو جائیداد قرقی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

سابق وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جانتے ہیں شاکر اعوان کی اس رپورٹ میں۔۔۔

نیب کورٹ کے جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں نواز شریف کی جائیدادوں کو قرق کر کے ڈی جی نیب لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

تحریری حکم نامے کے مطابق نواز شریف عدالت میں مسلسل پیش نہیں ہو رہے،

عدالت نے تفتشی افسر کو لیگی قائد کی جائیدادوں کا ریکارڈ ریونیو بورڈ سے لے کر جمع کروانے کی ہدایات بھی کی ہے

نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف ایک ہزار چھ سو اناسی کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں، ان کے نام پر دو لگژری گاڑیا اور دو ٹریکٹر بھی ہیں،

سابق وزیراعظم کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں چار لاکھ سڑسٹھ ہزار، حدیبیہ پیپر ملز میں تین لاکھ تینتالیس ہزار،

حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں بائیس ہزار دو سو تیرہ اور اتفاق ٹیکسٹائل مل میں اڑتالیس ہزار سے زائد شئیرز کے مالک ہیں

غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس پر آئندہ سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد ہو گی

About The Author