پی آئی اے نے سعودی عرب کےلیے کارگوپروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔۔۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز پاکستان سے 42 ٹن کارگو لے کر جدہ روانہ ہوئی۔۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب پھل۔۔۔
سبزیاں اورحلال گوشت برآمد کیا جاتا ہے۔۔
کورونا سے متاثرہ معیشت کو فروغ دینے اور برآمدات بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر آپریشن شروع کیا گیا،،،پھل۔۔۔
سبزیوں اورحلال گوشت کی خرابی سے پہلے فضائی راستے سے ترسیل ضروری ہوتی ہے۔۔۔۔مسافرپروازوں پرپابندی کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔۔۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ
نہایت پر کشش اور مناسب نرخ رکھے جائیں۔۔پی آئی اے نے پہلے ہی پاکستان تا چین کی بھی کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ