دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد

ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد ، رپورٹ جمع

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ، رابعہ عمران سمیت 6 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کر دی

گئیں۔ ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹس حکومت نے 15 روز تک چھپا کر https://dailyswail.com/2020/11/24/48303/

رکھیں ،

میری صحت ٹھیک نہیں ، میڈیکل رپورٹس میں بتا دیا گیا۔
شہباز شریف نے استدعا کی کہ 15 ، 20 سال سے میرا معائنہ کرنیوالے

ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے۔ جس پر جج نے ہدایت کی کہ آپ تحریری درخواست دیں ، اس کو دیکھوں گا۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ کل

صرف ہڈیوں کے ڈاکٹرز جیل آئے ، حکومتی میڈیکل پینل میں کینسر کے ڈاکٹرز شامل نہیں تھے ، آج عدالت پیشی کے باعث ڈاکٹرز کا بورڈ آیا ،

میڈیکل بورڈ حیران تھا دیگر ڈاکٹرز کو کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

About The Author