دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفافی طوفان کی زد میں

برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفافی طوفان کی زد میں ہیں

برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے

گیل نامی برفانی طوفان نے برف باری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کئی ریاستوں میں تین فٹ سے زائد برف باری ہوئی

برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے امریکی پارکوں میں نکل آئے۔

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

نیویارک سٹی میں ایک رات میں پچھلے تمام سال سے زیادہ برف باری ریکارڈ ہوئی۔

چھ کروڑ امریکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نیویارک کےمختلف علاقوں میں چالیس انچ سے زائد برف باری ہوئی۔

نیویارک میں گاڑیوں کے پانچ سو حادثات ہوئے ہیں

میری لینڈ میں بھی ساڑھے تین سو سے زائد حادثات ہوئے۔

ریاست نیویارک میں ایک اٹھاون سالہ شخص اپنی گاڑی میں دس گھنٹے برف میں دبا رہا

پولیس نے شہری کو زندہ بچا لیا۔

ریاست جنوبی ورمونٹ میں چوالیس انچ تک برف باری ہوئی

ریاست نیوہیمپشائر میں سات انچ فی گھنٹہ کی رفتار سے برف باری ہوئی۔

برف باری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے

مکانات اور گاڑیاں برف میں دھنس چکے ہیں، شہری برف میں دھنسی اپنی املاک کو نکالنے میں بھی مصروف ہیں۔

برف باری کے بعد نیویارکرز نے سنٹرل پارک کا رخ کر لیا

بچوں اور بڑوں نے برف پر سلائیڈنگ کر کے خوب لطف اٹھایا

ماں باپ بھی بچوں کے ساتھ برف پر سلائیڈنگ کے مزے لیتے رہے

بچوں نے ایک دوسرے پر خوب برف کے گولے برسائے۔

نیویارک کے برینٹ پارک میں بھی لوگوں کا رش لگا رہا

الیکٹورل کالج کی طرف سے جوبائیڈن کی کامیابی کی تصدیق

بچوں نے برف سے مختلف مجسمے بنائے

لوگوں نے شدید ٹھنڈ

ے موسم میں کھانے سے بھی خوب لطف اٹھایا۔

About The Author