دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

وزیر خارجہ  دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ. دفتر خارجہ کے مطابق

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کا تسلسل ہے

وزیر خارجہ  دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

وزیر خارجہ  متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات  بھی کریں گے

توقع ہے کہ

وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی

مذہبی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

About The Author