دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینئیر صحافی طارق محمود مَلک اس دنیا سے رخصت ہوگئے

سینئیر رپورٹر طارق محمود ملک داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ نفیس مزاج، ملنسار اور ہر دل عزیز انسان طارق محمود ملک دو ہزار اٹھارہ سے ہم نیوز سے وابستہ تھے۔

شعبہ صحافت کا ایک اور دمکتا ستارہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا۔ ہم نیوز سے وابستہ رپورٹر و سینئیر صحافی طارق محمود مَلک اس دنیا سے رخصت ہوگئے، انہیں تین ہفتے قبل کورونا ہوا تھا اور کئی روز سے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ونٹی لیٹر پر تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی علاقہ تلہ گنگ میں ادا کردی گئی۔۔

ہم نیوز کے سینئیر رپورٹر طارق محمود ملک داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ نفیس مزاج، ملنسار اور ہر دل عزیز انسان طارق محمود ملک دو ہزار اٹھارہ سے ہم نیوز سے وابستہ تھے۔

طارق محمود ملک کا تین ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ کئی روز سے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

مرحوم کے بیٹے کے مطابق طارق محمود ملک کا آخری کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، تاہم پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث گزشتہ شب انتقال کر گئے۔ مرحوم کا تعلق تلہ گنگ سے تھا۔

طارق محمود ملک نے کئی ٹی وی چینلز میں صحافتی خدمات سرانجام دیں، وہ دفاع اور امور خارجہ کی اہم بیٹس کور کیا کرتے تھے۔انہوں نے جیونیوز ، اے آروائی نیوز ، وقت نیوز اور روزنامہ جنگ میں بھی صحافتی ذمہ داریاں ادا کیں ۔

طارق محمود ملک نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں بطوراستاد بھی خدمات انجام دیں، ان کے سینکڑوں شاگرد آج ایک عظیم استاد سے محروم ہوگئے۔ طارق محمود ملک نے اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

ہم نیوز کے سینئیر رپورٹر طارق محمود ملک کے انتقال پر حکومتی شخصیات، صحافتی تنظیموں اور برطانوی ہائی کمیشن نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سینئیر صحافی کے انتقال پر دفتر خارجہ نے ہفتہ بریفنگ بھی ملتوی کردی ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا، نیشنل پریس کلب کا پرچم تین روز تک سرنگوں رہے گا۔

سینئیر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر سب ہی افسردہ ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ طارق محمود ملک ایک زیرک اور منجھے ہوئے رپورٹر تھے، اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سینئیر صحافتی کے انتقال پر دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ بھی ملتوی کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایک اچھے انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔  

برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ طارق محمود ملک ایک شاندار صحافی اور ہماری فیملی کا اہم حصہ تھے، طارق ملک ہمیشہ مددگار اور مہربان شخص تھے، انہوں نے بہت سے دوستوں کا دل جیتا، ہم اس کا نقصان محسوس کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے بھی سنیئر صحافی طارق ملک  کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طارق ملک ایک کہنہ مشق صحافی تھے جن کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سینئر صحافی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ارشد وحید چودھری راہی ٔ ملک عدم۔۔۔ نصرت جاوید

About The Author