نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات فروری میں شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں ہوں گے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات فروری میں شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں ہوں گے

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کر دیں ۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے  بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی ۔ حکومت  نے اس ضمن میں  سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔  سپریم کورٹ سے رائے طلب کرے گی

پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کر دی گئی

وفاقی کابینہ میں انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر طویل بحث

وزیراعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی

شفقت محمود، شیریں مزاری، اسد عمر کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

انکوائری رپورٹ پر کیا ایکشن لیا جائے 3 رکنی کمیٹی سفارشات تیار کرے گی

بعض وفاقی وزراء کا انکوائری رپورٹ پر شدید رد عمل، سخت ایکشن کا مطالبہ بھی سامنے آیا

اجلاس میں سوالات اٹھائے گئے کہ بحران آیا تو متعلقہ وزارتیں کہاں تھیں؟ان کی کیا ذمہ داری تھی؟ ندیم بابر کابینہ اجلاس کے دوران وضاحت پیش کرتے رہے

فیصل واوڈا اور علی زیدی سمیت متعدد وزراء نے سوال کیا کہ تیل سستا ہوا تو ایکسپورٹ پر رکا کیوں رہا؟ جو کمپنیاں ملوث تھیں ان کے لائیسنس منسوخ کیوں نہیں کئے گئے

علی زیدی نے بھی سخت سوالات ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

یہ بھی پڑھیے:

وفاقی کابینہ کی جان بچانے والے ٹیکوں کی قیمت میں کمی کی منظوری

 

About The Author