دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکٹورل کالج کی طرف سے جوبائیڈن کی کامیابی کی تصدیق

انہوں نے2008 اور2011 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان کی طرف جو بائیڈن کو2008 میں ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واشنگٹن: امریکا کے الیکٹورل کالج نےنومنتخب صدرجوبائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کردی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے 306 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن نے صدارت کے لیے مطلوبہ ووٹ حاصل کرلئے جوبائیڈن کو وائٹ ہاوس پہنچنے کیلئے 270 ووٹ درکارتھے۔ کیلفورنیا سے تمام پچپن ووٹ بھی جوبائیڈن کو ملے۔

الیکٹورل کالج کی تصدیق کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر نے کہا کہ امریکی عوام نےمجھے ریکارڈووٹوں سے منتخب کیا۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے لوگوں کے ووٹوں کو مسترد کیا۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔ ٹرمپ نے ری پبلکن گورنرز سے مدد لینےکی کوشش کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے الیکشن کودرست قراردینے والے عہدیداروں کو فارغ کر دیا۔

جوبائیڈن20 جنوری 2021 کو حلف اٹھائیں گے اور وہ  امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔ وہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں نائب صدر بھی رہے۔

نومنتخب امریکی صدر 1973 میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور وہ اس وقت ملکی تاریخ کے پانچویں کم عمر ترین سینیٹر تھے۔

سنہ2009 میں جوبائیڈن امریکہ کے74ویں نائب صدر بنے اور 2017 تک صدراوباما کے نائب صدر رہے۔ وہ طویل عرصے سے سیاست میں ہیں اور پاکستان کے دورے بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے2008 اور2011 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان کی طرف جو بائیڈن کو2008 میں ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن: گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت

About The Author