دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں آج کیا ہوا؟

بھارت سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

بھارت

بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔

عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے لگا۔

یورپی یونین پارلیمنٹ نے جعلی ویب سائٹس سے متعلق رپورٹ کی انکوائری کا حکم دے دیا

بھارت سچ کے غلاف میں لپٹی جھوٹ کی ریاست ہے جو پورے خطے کیلئے خطرہ ہے۔ یورپی یونین کی ڈِس انفولیب نے بھی انکشاف کیا کہ

بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے مردہ افراد اور سیکڑوں ویب سائٹس کا استعمال کرتا رہا۔ بھارت نے یوپی یونین اور اقوام متحدہ کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے

ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ اب یورپی پارلیمنٹ نے بھارت کے جعلی نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات کاحکم بھی دے دیا ہے


بھارت

بھارت میں مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے خلاف کسان آج ملگ گیر ہڑتال کررہے ہیں۔

ھارتی کسانوں نے آج سے بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کردیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی بھوک ہڑتال میں شریک ہوں گے۔

بھارت میں کسانوں کا احتجاج انیس ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت دہلی پہنچ رہے ہیں۔

کسانوں نے دہلی جے پور ہائی وے کو ٹریکٹر مارچ کرکے بند کردیا۔

بھارت کے مختلف ہائی ویز پر ٹول پلازوں کو بند کرکے سڑکوں کو ٹیکس فری بنا دیا گیا، احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ

مذاکرات اب صرف تب ہوں گے جب مودی سرکار قوانین کی منسوخی کو ایجنڈے میں شامل کرے گی۔

دوسری طرف مودی سرکار نے کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ٓٓ

About The Author