لاہورہائی ورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بحران سے متعلق پیٹرولیم کمیشن کی رپورٹ فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی ہے۔ کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ
وزرات پیٹرولیم اور وزرات اوگرا کے پاس پیٹرول پمپوں کا مکمل ڈیٹا نہیں۔ 2006میں اوگرا اور پیٹرولیم وزرات کے اختیارات کا تعین کر دیا گیا۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں کل پیش کر دی جائے گی۔ ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ
وزیراعظم کی منظوری کے بعد رپورٹ شائع کر دی جائے گی
چیف جسٹس نے کہا ہر
منگل کو کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے ، پہلے بھی کہا تھا کہ کابینہ میں رپورٹ پیش کرکے منظوری لے لی جائے گی۔
اس بار عدالت کا حکم واضح ہے۔ یہ کمیشن عدالت کے حکم پر قائم ہوا رپورٹ شائع کرانا عدالت کا استحقاق ہے۔
عدالت نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت کا جب دل چاہے رپورٹ شائع کر دے۔ قانون کے تحت عدالتی کمیشن کی رپورٹ خودبخود شائع ہو جائے گی۔
کابینہ کہہ بھی دے کہ رپورٹ شائع نہیں کرنی پھر بھی رپورٹ شائع ہونی ہے۔
ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ رپورٹ 30 روز میں شائع ہونا ہے۔ عدالتی معاون اویس خالد نے کہا کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا عدالت کا اختیار ہے۔
سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ رپورٹ کو شائع کرنا وفاق کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنے سے روک نہیں سکتے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا میں آرڈر میں لکھ دوں کہ حکومت کی بدنیتی تھی یقین دہانی کے باوجود رپورٹ کو شائع نہیں کیا گیا۔
سرکاری وکیل نے کہا آپ مشروط آرڈر کر دیں کل کابینہ اجلاس کے بعد پبلک کر دیا جائے گا۔
عدالت نے کہا بادی النظر میں لگتا ہے کہ کابینہ والے رپورٹ کو شائع نہیں کرنا چاہتے۔ اس رپورٹ میں غلطیاں اور کوتاہیاں ہیں۔
ڈیلی سویل نے پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی
تحقیقاتی رپورٹ 156 صفحات پر مشتمل ہے
رپورٹ پٹرولیم کمیشن کے سربراہ ابو بکر خدا بخش کی جانب سے جمع کرائی گئی
رپورٹ میں زمے داران کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے
تحقیق کے مطابق ایران کے بارڈر سے ڈھائی سو ارب کا پٹرول سمگل کیا گیا ۔رپورٹ
ایران کے بارڈر سے پٹرول کی سمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔رپورٹ
ایران کے بارڈر سے پٹرول سمگلنگ ٹیکس چوری کے مترداف ہے ۔رپورٹ
جولائی کے مہینے میں سمندر میں دو بڑے ایرانی پٹرول کے جہاز پکڑے گئے ۔رپورٹ
ملک بھر میں کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز اور ضلعی سطح پر موبائل لیبارٹریز قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔رپورٹ
20 فیصد سمگلنگ کا پیٹرول پکڑا جاتا ہے باقی نہیں پکڑا جاتا، رپورٹ
اوگرا نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اوگرا کو تحلیل کیا جائے، سفارش
نئے پیٹرولیم رولز بنائے جائیں اور سٹاک کا معاملہ اس کے تحت رکھا جائے۔رپورٹ مینلں سفارش
پیٹرول کی قیمتیں 15 دن کی بجائے 30 دن میں بڑھائی یا کم کی جائیں، رپورٹ میں سفارش
ذمہ داروں کیخلاف نیب کا کیس بنایا جائے، رپورٹ میں سفارش
پٹرولیم سے متعلق رولز چھ ماہ میں مکمل کیے جائیں ۔رپورٹ میں سفارش
پٹرولیم بحران کے زمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔رپورٹ میں سفارش
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک بڑھانے سے قومی خزانے کو ہونے والے نقصان کی ریکوری کی جائے ۔رپورٹ
پٹرولیم کی سمگلنگ کو فوری طور پر روکا جائے ۔رپورٹ میں سفارش
غیر قانونی پٹرول پمپس کو فوری بند کیا جائے ۔رپورٹ
سمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں ۔رپورٹ میں سفارش
کیماڑی سے پورٹ قاسم تک آئل منتقلی کے لیے پائپ لائنز تعمیر کی جائیں ۔ رپورٹ میں سفارش
26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نیب جیسے تحقیقاتی ادارے سے تحقیقات کرائی جائیں ۔رپورٹ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرتک اضافے کا خدشہ
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور