دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سی ٹی ڈی کا 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج پر حملے کا منصوبہ ناکام

انسداد دہشتگردی فورس کی جانب سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشتگردراولپنڈی میں بم حملوں میں ملوث رہے ہیں

اسلام آباد:

سی ٹی ڈی نے 3 ہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورس کی جانب سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشتگردراولپنڈی میں بم حملوں میں ملوث رہے ہیں

ملزمان نے جنوری، مارچ، جون اور دسمبر میں راولپنڈی میں حملے کیے۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد پیر ودھائی حملے میں بھی سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔

About The Author