دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیا ن لیگ لاہور میں کراچی جتنا کراؤڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو سکے گی؟۔۔۔ شکیل نتکانی

میرا خیال ہے کہ حکومت اگر مداخلت نہ بھی کرے تو بھی لاہور جلسہ کراچی کے جلسے سے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے چھوٹا ہی ہو گا

شکیل نتکانی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا ن لیگ لاہور میں کراچی جتنا کراؤڈ اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو سکے گی آج کا دن ن لیگ کے امتحان کا دن ہے۔ مریم نواز کے امتحان کا دن ہے،

بلاول اور مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کے مطلوبہ تعداد میں اپنے ورکرز کو اکٹھا نہ کر سکنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے کارکنوں کو اس جگہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے جہاں سے مریم نواز اپنی ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گی۔
جبکہ بلاول اور مولانا فضل الرحمان بھی مریم نواز کی حوصلہ افزائی کے لیے اس کے ساتھ ہوں گے۔
ن لیگ میں چوری کھانے والے مجنوں بہت اور ڈنڈے اٹھانے اور کھانے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ملتان جلسہ کے وقت بھی ن لیگ اپنے کارکنوں کو باہر نکالنے میں برے طریقے سے ناکام ہو گئی تھی اس کی بنیادی وجہ ن لیگ کا کوئی سیاسی نظریہ نہ ہونا ہے
حکومت کی جانب سے ریلی میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کو ن لیگ کے ورکرز کے مقابلے میں پیپلز پارٹی اور جمعیت کے ورکرز ناکام بنانے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ ن لیگ کے ورکرز ہی تھے جب نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا تو یہ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے ان کی حالت حضرت موسیٰ کی قوم والی ہے جسے جب حضرت موسیٰ نے کہا تھا کہ چلو دشمن سے لڑائی کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا تھا ‘تم اور تمہارا پروردگار جا کر دونوں ہی لڑو بھڑ لو،
ہم یہیں بیٹھے ہوئے ہیں’۔ یہ لوگ بھلے ووٹ ن لیگ کو ہی دیتے ہیں لیکن مزاحمت ان کے بس کی بات ویسے ہی نہیں ہے جیسے کوفہ والوں کی، جن کے، بقول ایک شاعر دل تو حسین کے ساتھ تھے لیکن تلواریں نہیں۔
اگر آج کا پی ڈی ایم کا جلسہ کسی حکومتی مزاحمت کے بغیر ہو جاتا ہے تو اس کی کامیابی کا سہرا ن لیگ کے سر باندھ دیا جائے گا لیکن اگر حکومت طاقت کا استعمال کرتی ہے تو پھر آج کا دن ن لیگ اور مریم نواز کے امتحان کا دن ہے اگر ن لیگ کا ورکر آج بھی گھر میں دبک کر بیٹھا رہا اور ڈنڈا اٹھا کر باہر نہ نکلا تو پی ڈی ایم کو تو زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ جلسہ پھر بھی پی ڈی ایم نے کامیاب کرا جانا ہے لیکن ن لیگ کا کباڑہ نکل جائے گا۔

میرا خیال ہے کہ حکومت اگر مداخلت نہ بھی کرے تو بھی لاہور جلسہ کراچی کے جلسے سے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے چھوٹا ہی ہو گا

About The Author