دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا کی چھیالیس ریاستوں نے فیس بک کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

گزشتہ ایک دہائی کے دوران فیس بک نے اپنی اجارہ داری کے ذریعے حریف کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں

مارکیٹ اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام پر امریکا کی چھیالیس ریاستوں نے فیس بک کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران فیس بک نے اپنی اجارہ داری کے ذریعے حریف کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک نے مارکیٹ میں اپنا غلبہ برقرار رکھنے کےلیے وٹس ایپ اور انسٹاگرام کی کمپنیاں خریدیں

درخواست میں عدالت سے  فیس بک کی جانب سے وٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خریداری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

About The Author