سعودی ڈرگ اتھارٹی نے فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین رجسٹر کرنے کی اجازت دے دی۔
فائزرکمپنی کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے باقاعدہ ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق چوبیس نومبر کو موصول ہونے والی درخواست پر مختلف پہلوئوں سے غور کرنے کے بعد اسے منظورکیا گیا ہے۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق ماہرین نے ویکسین فائزر۔
بائیونٹیک کی تمام تجرباتی رپورٹوں کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے بعد ہی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس