دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

  1. پاک۔چین مشترکہ فضائی مشق شاہین
  2. – IX کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر آغاز

09  دسمبر2020؁ :۔ پاک فضائیہ(PAF) اور چینی فضائیہ (PLAAF) کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہین- IX  پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔ چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔

ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز)  پاک فضائیہ اور  میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ (PLAAF)  اس  افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین باالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین باا لخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

فضائی مشق ”شاہین۔IX“ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی نویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

About The Author