دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ادب کے نوبل انعام یافتہ موسیقار نے اپنے گیتوں کے مالکانہ حقوق بیچ دئیے

اپنے تمام 600 گیتوں کے مالکانہ حقوق ہالی وڈ میوزک پروڈکشن ہاؤس کو فروخت کردئیے

ادب کے نوبیل انعام یافتہ گیت نگار و موسیقار 79 سالہ باب ڈیلن نے

اپنے تمام 600 گیتوں کے مالکانہ حقوق ہالی وڈ میوزک پروڈکشن ہاؤس کو فروخت کردئیے۔

باب ڈیلن دنیا کے واحد گیت نگار و موسیقار ہیں جنہیں 2016 میں ان کے بہترین گیتوں کی وجہ سے

ادب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ باب ڈیلن کو ادب کا نوبیل انعام دیے جانےپر نوبیل کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا

ان کے گانوں کو دنیا بھر کے گلوکاروں نے تقریبا 6 ہزار مختلف انداز میں گایا ہے۔

باب ڈیلن اور یونیورسل میوزک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی رقم نہیں بتائی گئی

تاہم اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ معاہدہ 30 کروڑ سے 50 کروڑ ڈالرز کے درمیان طے ہوا ہے۔

About The Author