دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سربراہ پاک فضائیہ کا عظیم امریکی پائلٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

عظیم امریکی پائلٹ بریگیڈئیرجنرل (ریٹائرڈ) چارلس ایلوڈ ییگر کی وفات پہ دلی رنج و غم کا اظہار کیا

سربراہ پاک فضائیہ کا عظیم امریکی پائلٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

09دسمبر2020 : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے

عظیم امریکی پائلٹ بریگیڈئیرجنرل (ریٹائرڈ) چارلس ایلوڈ ییگر کی وفات پہ دلی رنج و غم کا اظہار

کیا جو آواز کی رفتار سے تیز پرواز کر نے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پائلٹ تھے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں ائیر چیف نے جنرل ییگر کی پاکستان میں بطور امریکی دفاعی

نمائندہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ییگرکی

پاک فضائیہ کے ساتھ دلی وابستگی اوران کا پاک فضائیہ کی آپریشنل مہارت کا

اعتراف ھمیشہ جلی حروف میں لکھا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ

About The Author