دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اطالوی شوہر نے دل برداشتہ ہوکر 280 میل کا سفر پیدل طے کرلیا

جب کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے اسے حراست میں لیا۔

اہلیہ سے معمولی تکرار کے بعد اطالوی شوہر نے دل برداشتہ ہوکر 280 میل کا سفر پیدل طے کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی شہری اپنا غصّہ ٹھنڈا کرنے کی خاطر گھر سے نکلا تو چلتا ہی رہا مسلسل ایک ہفتے پیدل چلتے چلتے گھر سے 280 میل دور پہنچ گیا۔

دل برداشتہ شوہر کو طویل سفر طے کرنے کا علم اس وقت ہوا

جب کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے اسے حراست میں لیا۔

اڑتالیس سالہ شخص کی گمشدگی کی رپورٹ بھی اس کی بیوی نے درج کرا رکھی تھی۔

شہری کے مطابق سات دنوں میں اس نے کوئی ٹرانسپوٹ استعمال نہیں کی جبکہ راہ چلتے ہوئے لوگ کھانا پینا فراہم کرتے رہے۔

تاہم پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر شوہر پر چار سو یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

About The Author