دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان: مقامی صحافی قیس جاوید نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

صحافی قیس جاوید 10 سال تک ڈیرہ اسماعیل خان میں جیو نیوز کے کیمرہ مین رہے اور اب اپنا ویب چینل عہد نامہ کےلئے کام کرتے تھے

ڈیرہ اسماعیل خان مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی صحافی قیس جاوید کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر آئے ہوئے نامعلوم افراد قیس جاوید کے گھر میں گھس گئے دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد دروازہ ہی میں قیس جاوید پر فائرنگ کردی ۔ قیس جاوید کو ایک گولی پیٹ میں لگی جس کی وجہ وہ زخمی ہوئے اور ہسپتال جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئے.

قیس جاوید 10 سال تک جیو نیوز کے کیمرہ مین رہے اور اب اپنا ویب چینل عہد نامہ کےلئے کام کرتے تھے۔ قیس جاوید کا تعلق اقلیتی برادری سے تھا ۔قیس جاوید کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:ارشد وحید چودھری راہی ٔ ملک عدم۔۔۔ نصرت جاوید

About The Author