دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں کورونا وائرس کے بعد اب پراسرار بیماری پھیلنے لگی

جس سے اب تک 345 افراد متاثر اور ایک مریض ہلاک ہوگیا

بھارت میں کورونا وائرس کے بعد اب پراسرار بیماری پھیلنے لگی۔

جس سے اب تک 345 افراد متاثر اور ایک مریض ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں الورو نامی نامعلوم بیماری پھوٹی ہے۔

جس کے بعد اسپتال میں کئی لوگ داخل کیے گئے۔

بیماری کی علامات میں متلی، دورے پڑنا، کپکپاہٹ اور بے ہوشی شامل ہیں۔

بھارتی حکام تاحال بیماری کی وجہ نہیں جان سکے کیونکہ تمام مریضوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے،

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پراسرار مرض میں مبتلا افراد خصوصاً بچے

آنکھوں میں جلن کی شکایت اور الٹی کرنے لگتے ہیں۔

About The Author