نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Sardar Sherbaz Khan Mazari, veteran politician, feudal Baloochistan family head & critic of PM Benazir Bhutto, at home in Karachi, Pakistan. (Photo by Robert Nickelsberg/The LIFE Images Collection via Getty Images/Getty Images)

بزرگ سیاسی رہنما سردار شیرباز خان مزاری انتقال کرگئے

سردار شیر باز خان مزاری 6 اکتوبر 1930 کو روجھان سٹی میں پیدا ہوۓ انھوں نے ابتدائی تعلیم ڈیرہ دون انـڈیا میں اور اعلی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی سیاسی کیریر کا آغاز 1970 سے کیا۔

روجھان:پاکستان کے  بزرگ سیاسی رہنما اور سابق نگراں وزیر اعظم سردار میر بلخ شیر خان مزاری کے چھوٹے بھائی سردار شیر باز خان مزاری کراچی میں علالت کے باعث انتقال کر گئے

وہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے نماز جنازہ کل انکے آبائی شہر روجھان میں ادا کی جائیگی ۔

Sardar Sherbaz Khan Mazari, veteran politician, feudal Baloochistan family head & critic of PM Benazir Bhutto, at home in Karachi, Pakistan. (Photo by Robert Nickelsberg/The LIFE Images Collection via Getty Images/Getty Images)

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان سے تعلق رکھنے والی  سیاسی قدر آور شخصیت بزرگ سیاستدان سابق نگران وزیر اعظم سردار میر بلخ شیر مزاری کے چھوٹے بھائی سردار شیر باز خان مزار ی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

سردار شیر باز خان مزاری 6 اکتوبر 1930 کو روجھان سٹی میں پیدا ہوۓ

انھوں نے ابتدائی تعلیم ڈیرہ دون انـڈیا میں اور اعلی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی سیاسی کیریر کا آغاز 1970 سے کیا۔

شیرباز خان مزاری  دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں سردار شیر باز خان مزاری کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے

سردار شیرباز خان اپنے بھائی میر بلخ شیر خان کے ساتھ

انھوں نے سوگواران میں بیوہ سمیت 5 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں نماز جنازہ کل ابائی شہر روجھان میں ادا کی جائیگی۔

سردار شیر باز خان مزاری سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ
میر بلخ شیر خان مزاری نواب اکبر خان بگٹی اور ولی خان کے ہمراہ
سردار شیر باز خان مزاری اور میر بلخ شیر خان غیرملکی دوستوں کے ہمراہ
سردار شیرباز خان مزاری ، نواب خیر بخش مری کے ہمراہ
سردار شیر باز خان مزاری نواب اکبر خان بگٹی اور ولی خان کے ہمراہ
سردار شیر باز مزاری عمران خان کے ساتھ
سردار شیر باز مزاری عمران خان کے ساتھ
سردار شیرباز خان مزاری باچا خان کے ہمراہ

About The Author