دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم نوازشریف کواشتہاری قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری

نوازشریف نوٹسز، وارنٹ گرفتاری، اشتہارات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کواشتہاری قراردینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

اور ضامنوں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نوازشریف نوٹسز، وارنٹ گرفتاری، اشتہارات کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے ،

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کواشتہاری قراردینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے 3صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کوعدالت پیش ہونے کا باربارموقع دیا ،

نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی مکمل کی ، نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے،

عدالتی کارروائی کا مکمل ادراک ہونے کے باوجود نوازشریف جان بوجھ کرعدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے نواز شریف کوایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری قراردیا اورسابق وزیراعظم کے ضامنوں راجا رب نوازاورسخی محمدکوشوکازنوٹس جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پرسابق وزیراعظم نواز شریف کے ضامنوں کوطلب کرلیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلوں پرسماعت 2دسمبرکوہوئی تھی

About The Author