نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان: کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار

ذرائع کا کہناہے کہ ویکسین ترسیل اسٹریٹجی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان ہو گا،ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کا تیار کردہ ہے،

اسلام آباد :پاکستان میں متوقع کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے 

ذرائع کا کہناہے کہ ویکسین ترسیل اسٹریٹجی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان ہو گا،ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کا تیار کردہ ہے،

این سی او سی نے ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان کی منظوری دیدی،متوقع کورونا ویکسین کی سٹوریج، ملک گیر ترسیل ای پی آئی کے سپرد کی جائیگی۔ ملک بھر میں متوقع کورونا ویکسین لگانے کیلئے عملہ ای پی آئی فراہم کریگا

ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے لاجسٹک ای پی آئی فراہم کریگا، کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے خصوصی سیکورٹی انتظامات ہونگے

کورونا ویکسینیشن مہم کیلئے سیکورٹی ایس او پیز وضح ہونگے، کورونا ویکسینیشن مہم پولیس،ایل ای ایز کی مشاورت سے منعقد ہو گی

ای پی آئی ویکسین کی ترسیل سے قبل سیکورٹی اداروں کو آگاہ کرے گا،کورونا ویکسین ٹرانسپورٹیشن کیلئے ای پی آئی خصوصی ٹیم فراہم کرے گی

نادرا، ای پی آئی کو کورونا ویکسین مینجمنٹ سسٹم تیار کر کے دے گا،مینجمنٹ سسٹم ٹرانسپورٹیشن، ویکسینیشن، ریکارڈ پر مشتمل ہو گا

کورونا ویکسین مہم کا ریکارڈ نادرا کے سنٹرل ڈیٹابیس میں محفوظ ہو گا،نادرا کورونا ویکسین مہم کا ریکارڈ رکھنے کیلئے موبائل ایپ تیار کرے گا

ممکنہ کورونا ویکسین مہم سے قبل موثر کمیونیکیشن سٹریٹیجی تیار ہو گی

About The Author