دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف کالم نگار اور سینیئرصحافی عبدالقادرحسن انتقال کرگئے

معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 2006ء سے تادم مرگ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ رہے ، ان کا آخری کالم دو روز قبل ایکسپریس میں شائع ہوا۔

روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ  معروف کالم نگار اور سینیئرصحافی عبدالقادرحسن انتقال کرگئے

عبدالقادر حسن 2006ء سے تادم مرگ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ رہے

لاہور: سینیئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عبدالقادر حسن نے اپنے صحافتی سفر کی شروعات بطور سیاسی رپورٹر کی۔ ان کا شمار اپنے دور کے بہترین سیاسی رپورٹرز میں ہوتا تھا۔ رپورٹنگ کے بعد عبدالقادر حسن نے غیر سیاسی باتیں کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیا، جسے سیاسی و عوامی حلقوں میں بے پناہ پذیرائی ملی۔

معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 2006ء سے تادم مرگ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ رہے ، ان کا آخری کالم دو روز قبل ایکسپریس میں شائع ہوا۔

عبدالقادر حسن کا آخری کالم: بے وفائی کی سزا

ان کے کے اپنے دور کے معروف سیاستدانوں نوابزادہ نصر اللہ، میاں محمود قصوری اور میاں معراج خالد سے گہرے تعلقات تھے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید سے بھی اچھے مراسم تھے۔

About The Author