امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد سے جاری احتجاج پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئے۔
گورنر پنسلوانیا نے فلاڈیلفیا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈ ٹروپس کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو ڈی فنڈ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری
مظاہروں میں 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں
جبکہ پولیس نے 90 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلاڈیلفیا میں پیر کے روز 27 سالہ سیاہ فام والٹر ویلیس جونیئر نامی شخص
پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاک ہونے والا سیاہ فام شخص چاقو بردار تھا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس