اسکردو:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابات کی خود نگرانی کریں گے۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کارکنوں کی جدوجہد سے گلگت بلتستان کو حقوق دیئے ہیں اور آئندہ بھی ہم دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ظالموں نے ہم سے ذوالفقارعلی بھٹو کو چھینا ہے، میں ان قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، گانچھے اور کھر منگ کے عوام نے بتا دیا ہے کہ بھٹو زندہ ہے۔
ان کہنا تھا کہ بینظیربھٹو نے گلگت بلتستان میں جمہوریت کی بنیاد رکھی، ایف سی آر کاخاتمہ کیا، آصف زرداری نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دی، وزیراعلیٰ دیا،
اور اپنی صوبائی اسمبلی دی۔
بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا کسی جماعت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں ہے کہ گلگت بلتستان کو لوگوں کو صوبہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سلیکٹڈ نہیں ہوں، جو اپنے وعدے سے مکر جاؤں، 15 نومبر اس تحریک کی کامیابی یا ناکامی کا دن ہے، میں یہاں سے نہیں جاوَں گا جب تک آپ کی حکومت نہیں بنتی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے 2 تہائی اکثریت چاہیے، آپ لوگوں نے پیپلزپارٹی کو واضح مینڈیٹ دینا ہے۔
اے وی پڑھو
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری