امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ
امریکہ کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہوچکا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہے کہ
امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مان لینا چاہیے کہ
وہ پابندیاں لگا کر اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکہ کا اثر کم ہوگا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس