کراچی :
سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا
کمیٹی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا،
جس میں تحقیقاتی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزرا کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بیٹھک کرے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کیپٹن(ر)صفدر،آئی جی سندھ معاملےپرشواہد اکٹھےکرلئے ہیں
ہوٹل سے لیکرتھانے تک اور آئی جی سندھ کے گھراور گزرگاہوں کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کو کمیٹی میں یا وڈیولنک پر بلانے کافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کوبھی ایک دودن میں طلب کیاجائے گا۔
کمیٹی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کرے گی اور ضرورت پڑنے پرمریم نوازسے بھی رابطہ کیا جائے گا
جبکہ کمیٹی متاثرہ ہوٹل کے کمرے،آئی جی کی رہائشگاہ کامعائنہ بھی کریگی۔
یاد رہےکراچی میں کیپٹن صفدرکی گرفتاری اورافسران کی چھٹیوں کی درخواست پر تحقیقات کیلئے
حکومت سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں ناصرحسین شاہ ، سعیدغنی،مرتضیٰ وہاب اوردوصوبائی وزراشامل ہیں۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو