دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آذربائیجان آرمینیا تنازعہ، جنگ بندی کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگئی

اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

آذربائیجان آرمینیا تنازعہ، جنگ بندی کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگئی۔

نئی جنگ بندی آج سے شروع ہونا تھی تاہم ایک گھنٹے کے اندر ہی دونوں کی جانب سے خلاف ورزی کے بیانات آنا شروع ہوگئے۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع خطے نگورنو کاراباخ پر ایک ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر امریکی ثالثی سے طے پانے والی جنگ بندی کے کچھ منٹوں بعد ہی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

روس اور فرانس کی جانب سے جنگ بندی میں ناکامی کے بعد انسانی بنیادوں پر نئی جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن نے اتوار کو کیا تھا۔

اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،

جن میں زیادہ تر آرمینیائی علیحدگی پسند اور کچھ سویلین شامل ہیں۔ جبکہ آذربائیجان نے اپنی ہلاکتوں کی تعداد جاری نہیں۔

About The Author